کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں مکان سے 8روز پرانی نعش برآمد

جمعہ 11 مئی 2018 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں مکان سے 8روز پرانی نعش برآمد ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر محمد خان کالونی قباہل چوک مکان سے 8روز پرانی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت زیب خان ولد عزیزالرحمن سے نام سے ہوئی ہے۔ مقتول کی عمر تقریبا 20سال ہے ۔

(جاری ہے)

زیب خان کوہاٹ سے محمد خان کالونی اپنے چچا کے گھر آیا تھا ۔زیب خان کی نعش سگے چچا چنار خان ولد وزیر جان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے ۔چنار خان فیملی کے ہمراہ گھر سے غائب ہیں زیب خان کو قتل کرنے کے بعد گھر میں دفن کردیا گیا تھا ۔مقتول نے آخری بار اپنے دادا وزیر جان ولد جمعہ گل سے 3مئی کو رابطہ کیا تھا ۔زیب خان کے دادا نے نعش کی شناخت کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :