امریکی سفارت کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے حکومت 2 ہفتوں میں فیصلہ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم

جمعہ 11 مئی 2018 19:58

امریکی سفارت کار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے حکومت 2 ہفتوں میں فیصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردی عدالت عالیہ اسلام آباد نے حکم دیا ہے کہ وزارت داخلہ کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے عتیق بیگ کے والد کی درخواست پر سماعت کی جس سماعت شروع ہوئی تو عتیق کے والد عدالت میں پیش ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وزارت داخلہ کو درخواست دی لیکن نام ای سی ایل میں ڈالانے کے حوالے سے ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہے بعدازاں عدالت نے مقتول کے والد کی درخواست پر وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنی نہیں ہے وزارت داخلہ آئندہ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے تھانہ کوہسار کے علاقے میں مارگلہ روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت کے مقدمہ میں سفارتکار کو بلیک لسٹ کئے جانے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی ۔