راولپنڈی،وارڈ8میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں،ارشد محمد قریشی

جمعہ 11 مئی 2018 21:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما وممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشدمحمودقریشی نے کہا ہے کہ ساجد بخاری روڈ کی تعمیر ومرمت کاکام جاری ہے ایم این اے ملک ابرارنے فنڈز فراہم کیے جس پر اہلیان علاقہ ان کاشکریہ اداکرتے ہیں ،وارڈ8میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کراچکے ہیں عوام کے دیرینہ مسائل حل کرانے میں ہمیشہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لی ہے یہی وجہ ہے کینٹ کے عوام کے دلوں میں وہ گھرکرگئے ہیں ،ترقیاتی کاموں اوردن رات عوام کی خدمت کی وجہ سے لوگ آئندہ الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ساجد بخاری روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ارشدمحمودقریشی نے کہا کہ ایم این اے ملک ابرار،ایم پی اے ملک افتخارنے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عوام سے مسلسل رابطہ رکھا ان کے دکھ درد،خوشیوں میں شریک ہوتے رہے ،جو مسئلہ ان کے سامنے پیش کیا گیا انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا یہی وجہ ہے کہ کینٹ کے عوام آئندہ بھی یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :