سکھر، نوجوان نسل معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے، امجد شیخ

ملک وقوم کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے نوجوان طبقہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جرائم کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے شہری مشکوک سرگرمیوںکی فوری اطلاع پولیس کا دیکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں ،ایس ایس پی سکھر

جمعہ 11 مئی 2018 21:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں کردار ادا کرے ، ملک وقوم کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے نوجوان طبقہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جرائم کے خاتمے کیلئے سکھر پولیس اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے شہری مشکوک سرگرمیوںکی فوری اطلاع پولیس کا دیکر اپنا قومی فریضہ ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں وائس آف سکھرکے ایک وفدسے گفتگو کے دوران کیا وفد میں وائس آف سکھر کے چیئرمین فرہاد سومرو مصور راجپوت ، نعمان بھٹی م بلال کولاچی ، نجم ، حسیب ، و دیگر شریک تھے ،وفد نے وائس آف سکھر کی جانب سے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کوسماجی برائیوں کے خاتمے، ٹریفک کنٹرول کے نظام کو بہتر بنانے سمیت دیگر موئثر اقدام کئے جانے پر سراہا اور انہیں اعزازی شیلڈ دی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

#

متعلقہ عنوان :