آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ ، الفتح فٹ بال کلب ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ مئی 23:05

آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ ، الفتح فٹ بال کلب ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ ..
لاہور۔11 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2018ء) آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں الفتح فٹ بال کلب میزبان طفیل شہید فٹ بال کلب کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی،تفصیل کے مطابق طفیل محمد شہید فٹ بال گراؤنڈ طفیل آباد میں آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ الفتح فٹ بال کلب اور میزبان طفیل شہید فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا جسے الفتح فٹ بال کلب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے جیت لیا،میچ کا واحد گول الفتح فٹ بال کلب کے فاروڈ محمد عا قب نے کھیل کے پہلے ہاف میں کیا،اس طرح الفتح فٹ بال کلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :