ڈی جی خان ،چوری ،ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج

خطرناک ملزم زخمی حالت میں فرار ملزم نے تھانہ گدائی کی حوالات میں گلہ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی پولیس نے مقدمہ درج لیا

جمعہ 11 مئی 2018 23:08

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2018ء) چوری ،ڈکیتی اور بھتہ خوری میں ملوث ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج خطرناک ملزم زخمی حالت میں فرار ، ملزم نے تھانہ گدائی کی حوالات میں گلہ کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی تھی پولیس نے مقدمہ درج لیا اور ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہری محمد عمران کی درخواست و دیگر کی شکایات پر تھانہ گدائی پولیس نے ملزم محمد رمضان ولد محمد بخش گاڈی سکنہ بلاک 18 کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ملزم رمضان نے گزشتہ رات حوالات میں اپنے گلے پر تیز دھار آلہ پھیر کر خود کو شدید زخمی کر دیا ایسے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر میں علاج کے لئے منتقل کردیا ملزم رمضان نے صبح 5 بجے پہرے پر تعینات پولیس اہلکاروں کو سوتا دیکھ کر اسپتال سے فرار ہوگیا .ملزم محمد رمضان کیخلاف تھانہ گدائی میں بھتہ خوری کے الزام میں مقدمہ درج ھی.ملزم چوری اور ڈکیتی شدہ مال مسروقہ بھتہ وصول کرکے اصل مالکان کو واپس کرانے میں ملوث تھا ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ نمبر 324/18بجرم 325 کے تحت درج کیا گیا تھا پولیس کی طرف واقعہ چھپایا جارہاہے رات گئے تک غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ہے ۔