پاکستان کی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت

پاکستان علاقائی سالمیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا رہے گا ،ْترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 11 مئی 2018 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2018ء) پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان علاقائی سالمیت کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی حکومت اور عوام کیساتھ کھڑا رہے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق حوثی ملیشیاء کی جانب سے سعودی شہروں جازان اور ریاض پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کو نشانہ بنا کر قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔ پاکستان نے سعودی قیادت کیساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان حرمین شریفین اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں سعودی حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔