Live Updates

نوازشریف میرے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے،جاوید ہاشمی

ووٹ کوعزت دینا پڑے گی،شمولیت کا اعلان نہیں کرتا، میں توشروع سے ہی مسلم لیگ ن میں ہوں،وصیت کی ہے کہ مجھے ن لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 مئی 2018 21:03

نوازشریف میرے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مئی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق سینئر وفاقی مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف میرے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے،ووٹ کو عزت دینا پڑے گی،ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کیخلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے، شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، میں تو شروع سے ہی مسلم لیگ ن میں ہوں،وصیت کی ہے کہ مجھے ن لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔

انہوں نے آج ملتان میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ نوازشریف 70سالہ تاریخ کو بدلنا چاہتے ہیں۔ووٹ کو عزت دینا پڑے گی۔ووٹ کی عزت خراب کرنے والوں کیخلاف بغاوت کا پرچم اٹھایا ہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوازشریف میرے لیڈر تھے ،ہیں اور رہیں گے۔نوازشریف کو کہا تھا کہ کوئی ساتھ ہو نہ ہو، میں آپ کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ۔ میں تو مسلم لیگ ن سے کبھی باہر گیا ہی نہیں ، بلکہ شروع سے ہی مسلم لیگ ن میں ہوں۔گھروالوں کووصیت کی ہے کہ مجھے ن لیگ کے جھنڈے میں دفن کرنا۔انہوں نے کہاکہ چند لمحے ادھر ادھر ہوئے تھے آج پھر نوازشریف کی قیادت قبول کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کا موجودہ مرحلہ دشوار گزار ہے۔

جس کی ساڑھے3 حکومتیں گرادی گئیں وہ عوام کےحقوق کیلئے لڑ رہا ہے۔ مسلم لیگ ن نے آج ملتان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کیلئے میدان سجایا ہے۔عوامی جلسے میں ہزاروں نے لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے مسلم لیگ ن کے جھنڈے اٹھارکھے تھے۔جبکہ اس دوران ووٹ کو عزت دو کے نعرے اورپارٹی ترانے بھی چلتے رہے۔جلسے سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل جاوید ہاشمی اور پارٹی کے سینئررہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا اسٹیج پراستقبال کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات