سکستھ روڈ پر گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف گرینڈ آپریشن،30گاڑیاںضبط،06 مقدمات درج

جمعہ 11 مئی 2018 23:26

راولپنڈی11مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2018ء) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور سٹی ٹریفک پولیس نے سکستھ روڈ پر گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 30گاڑیاں ضبط کر لیں جبکہ 06ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف آپریشن کا حکم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے دیا ہے۔

آپریشن تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ٹریفک پولیس ملکر کر رہی ہے۔اس حوالے سے ٹی ایم اے چیف آفیسر شفقت رضا نے گذشتہ روزمیڈیا کو بتایا ہے کہ سکستھ روڈ سے چاندنی چوک تک کار ڈیلروں نے غیر قانونی جمعہ بازار لگا رکھا تھا۔عدالت عالیہ کے حکم پر سکستھ روڈ سے چاندنی چوک تک سروس روڈ واگزار کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی ملک اظہر کیی موجودگی میں 80گاڑیوں کو چالان کئے گئے جبکہ 30گاڑیاں قبضہ میں لے کر ہزاروں روپے جرمانہ کیا گیا ہے ۔

مری روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر کافی عرصہ سے کار ڈیلر غیر قانونی جمعہ بازار لگا رہے تھے،انہوں نے بتایا ہے کہ غیر قانونی جمعہ بازار کے خلاف آپریشن کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے کلئیر کردیا گیا ہے اورآئندہ بھی کسی کار ڈیلر کو سروس روڈ پر گاڑیوں کا بازار لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔