بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پرپابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم کا معا ملہ ، ا سلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

جمعہ 11 مئی 2018 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پرپابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کر نے کے ا سلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پرپابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم کر نے کے ا سلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا وفاق اور صوبوں میں یکم اپریل سے بھرتیوں اور ترقیاتی منصوبوں پرپابندی کانوٹیفکیشن کالعدم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔الیکشن کمیشن نے ترقیاتی کاموں،بھرتیوں اورتبادلوں پرپابندی عائد کی گئی تھی۔جبکہ وفاق اور صوبوں نے ا لیکشن کمیشن کے حکم کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات2018 کے پیش نظر حکم جاری کیا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں اپنے علاقوں اور محکموں میں نہ توبھرتیاں کرسکیں گی اور نہ ہی جاری ترقیاتی کاموں کوجاری رکھ سکیں گی۔