سینیٹ نے جتنی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ملکی ترقی ہے،ان قوانین کے ثمرات پاکستان کی عوام کیلئے ہیں،

اگر قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے پاس نہ ہوتے تو یہ بل ختم ہو جاتے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کی سینٹ میں قومی اسمبلی کی طرف سے منظورکردہ بلز کی منظوری کے بعد گفتگو

جمعہ 11 مئی 2018 23:31

سینیٹ نے جتنی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ آف پاکستان نے جتنی قانون سازی کی ہے اس کا مقصد صرف اور صرف عوامی مفاد اور ملک کی ترقی ہے۔ان قوانین کے ثمرات پاکستان کی عوام کیلئے ہیں۔ اگر قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے پاس نہ ہوتے تو یہ بل ختم ہو جاتے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ میں قومی اسمبلی کی طرف سے منظورکردہ بلز کی منظوری کے بعد چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان نے فیصلہ کیا کہ ان تمام بل کو پاس کیا جائے جس کیلئے بعض قواعد میں رعایت کی ضرورت تھی۔

تاہم ہاؤس بزنس ایڈوائزی کمیٹی نے کل دوپہر اور آج صبح ان بلز کا تفصیلی جائزہ لے کر رعایت کرنے کی اجات دی۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور آئین کے آرٹیکل 76 کے تناظر میں ، جس کے تحت قومی اسمبلی سے پاس کر دہ بل جو کہ سینیٹ کو بھیجے گئے ہیں اگر قومی اسمبلی کی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے پاس نہ ہوتے تو یہ بل ختم ہو جاتے،اس قانون سازی پر پورے ہاؤس خصوصاًبزنس ایڈوائزی کمیٹی کو مبارکباد دیتا ہوں۔