ْ اسرائیل اور ایران پر سکون رہیں،اشتعال انگیزی سے گریز کریں، امن و استحکام قائم رکھیں،

چین مہاتیر محمد اعلیٰ اور زیرک سیاستدان ہیں، چین اور ملائشیا مابین اہم شراکت داری استوار ہے، حالیہ برسوں میں چین اور فرانس مابین صحت مند اور مستحکم روابط استوار ہوئے ہیں،چین اور فرانس بین الاقوامی معاملات میں تعاون جاری رکھیں گے،ترجمان

جمعہ 11 مئی 2018 23:35

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مئی2018ء) چین نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران پر سکون رہیں،اشتعال انگیزی سے گریز کریں،دونوں ممالک علاقے میں امن و استحکام قائم رکھیں،مہاتیر محمد اعلیٰ اور زیرک سیاستدان ہیں، چین اور ملائشیا مابین اہم شراکت داری استوار ہے،مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائشیا ترقی کی منازل طے کرے گا، حالیہ برسوں میں چین اور فرانس مابین صحت مند اور مستحکم روابط استوار ہوئے ہیں،چین اور فرانس مابین تعلقات میں مزید مضبوطی لائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان یان شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ چین نے اسرائیل اور ایران سے پر سکون رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔چین نے شام میں اسرائیلی بمباری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک علاقے میں امن و استحکام قائم رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہاتیر محمد کو مائشیاء کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہاتیر محمد اعلیٰ اور زیرک سیاستدان ہیں۔

چین اور ملائشیا مابین اہم شراکت داری استوار ہے۔مہاتیر محمد کی قیادت میں ملائشیا ترقی کی منازل طے کرے گا۔ مہاتیر محمد کی قیادت میں چین اور ملائشیاء کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔چین ملائشیا مابین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ جاری رہے گی۔ یان شوان نے فرانس بارے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای فرانس کا دورہ کریں گے۔

فرانس جی20کا اہم ترین رکن ہے۔حالیہ برسوں میں چین اور فرانس مابین صحت مند اور مستحکم روابط استوار ہوئے ہیں۔چین اور فرانس مابین تعلقات میں مزید مضبوطی لائی جائے گی۔چین اور فرانس مابین مختلف شعبوں میں عملی تعاون مسلسل مضبوط کیا جائے گا۔دونوں ممالک کی شراکت داری عالمی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ چین اور فرانس مابین بین الاقوامی معاملات میں مواصلاتی تعاون برقرار رہے گا۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں فرانسیسی صدر نے چین کا دورہ کیا جس میں دونوں راہنمائوں نے اشتراکیت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ بھی کیا۔دورے کے دوران یورپی یونین اور چین مابین تعلقات کی بہتری بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔