جرائم پیشہ افراد اورغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصرپر کڑی نگرانی رکھی جائے ،عوام الناس کے جان و مال کی تحفظ کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، ڈی پی او مردان خرم رشید کا ماتحت افسران سے خطاب
جمعہ 11 مئی 2018 23:36
(جاری ہے)
اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی شرح اور سماجی جرائم پر قابو پانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد خرم رشید نے اس موقع پر پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔تھانہ جات کے عملے کو عوام الناس کیساتھ اچھے اخلاق اور دوستانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ پولیس فورس کی ساکھ میں مزید نکھار پیدا ہوسکے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکار اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ معاشرتی جرائم ،سٹریٹ کرائم ، منشیات فروشی ،قمار بازی، تجاوزات، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی جرائم پر کنٹرول پانے کے لئے انسدادی کاروئیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔ کمسن موٹر سائیکل چلانے والے اور بغیر نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن کی گاڑیوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن اور انسدادی کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور جرائم پیشہ افراد کیساتھ سختی سے نمٹا جائے اور حساس مقامات کی سیکورٹی کو مزید بہتر کیا جائے۔ انہوں نے مردان میں پولیس کی کامیاب کاروائیوںپر اطمینان کا اظہار کیا اوران کاروائیوں کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوکر ایک ساتھ قیام امن اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنا کلیدی کردار اداکر سکیں۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.