ہزارہ یونیورسٹی کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 24 واں اجلاس، تعلیمی اور تحقیقی پروگراموں کے حوالوں سے تجاویز پر غور

ہفتہ 12 مئی 2018 00:10

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا 24 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی پروگراموں کے حوالوں سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جن کی روشنی میں مختلف اہم نوعیت کے فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں گزشتہ اے ایس آر بی کے اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی۔ مختلف تعلیمی شعبوں کے بورڈ آف سٹڈیز کی سفارشات کی منظوری دی گئی، ان تعلیمی شعبوںمیں اردو، اکنامکس، کیمسٹری، فزکس، باٹنی اور ہیومین جنیٹکس شامل ہیں۔ مختلف تحقیقی شعبوں کے سکالرز کو پی ایچ ڈی ڈگری کی عطائیگی کیلئے بھی سفارشات مرتب کی گئیں۔

(جاری ہے)

ان تحقیقی شعبوں میں جنیٹکس اور ایجوکیشن سے تعلق رکھنے والے سکالرز شامل ہیں۔

اجلاس میں کئی ڈیپارٹمنٹس کے پی ایچ ڈی داخلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں بعض سکالرز کے عنوان کی تبدیلی، سپروائز اور کو سپروائز میں ردو بدل کی منظوری دی گئی جبکہ مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں زیر تعلیم ریسرچرز کے ریسرچ پروپوزلز اور سپروائزر کی منظوری بھی دی گئی اور بعض تحقیقی شعبوں کے ریسرچ پروپوزلز کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ریسرچ سپروائزر کی تبدیلی جیسے امور بھی نمٹائے گئے۔

وائس چانسلر نے شرکاء سے کہا کہ تعلیم و تحقیق کی بدولت ادارے پہچان رکھتے ہیں اور معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے۔ تعلیمی معیار میں مزید بہتری اور وسعت لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی تعلیم، تحقیق اور تخلیق کے حوالہ سے بڑی جامع کا درجہ رکھتی ہے، 2017ء کے دوران صوبہ بھر کی یونیورسٹیوں سے زیادہ پی ایچ ڈی پیدا کئے گئے جبکہ تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں مزید بہتری اور وسعت لانے کیلئے جہاں نئے اور دور حاضر سے مطابقت رکھنے والے شعبوں کا اجراء کیا جا رہا ہے وہاں پہلے سے موجود تعلیمی و تحقیقی شعبوں کے معیار میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوائد و ضوابط کے عین مطابق تمامتر امور جو تعلیم، تحقیق اور تخلیقی کے حوالہ سے ہیں، پر عمل درآمد پوری طرح کیا جا رہا ہے۔ اے ایس آر بی ممبران جن میں پروفیسر ڈاکٹر سید اقبال شاہ سابق وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود بیگ (این آئی بی جی ای) فیصل آباد، ڈاکٹر ضیا الله ڈپٹی ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، ڈاکٹر فرخ سیر ڈائریکٹر نیشنل ٹی ریسرچ سٹیشن شنکیاری، محمد پرویز ڈائریکٹر ٹی ایکسٹینشن پروگرام یونی لیور پاکستان اچھڑیاں، رجسٹرار لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) محمود خان، پروفیسر ڈاکٹر اذکیا ہاشمی چیئر مین اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر فدا عباسی، چیئرمین ایگریکلچر، ڈاکٹر مجتبیٰ شاہ ایسوسی ایٹ پروفیسر باٹنی ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر توصیف قریشی ایڈیشنل ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل، ڈاکٹر عبد الماجد اسسٹنٹ پروفیسر مینجمنٹ سائنسز، ڈین سائنسز ڈاکٹر منظور حسین، ڈاکٹر مصتنیر ہیڈ انگلش ڈیپارٹمنٹ، خالد ابرار اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات اور اورنگزیب خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکیڈیمکس اینڈ ریسرچ نے اجلاس میں شرکت کی۔