سعودی عرب، مرافقین اور تابعین کی فیس کا دوسرا مرحلہ 17رمضان 1439ھ سے شروع ہوگا

ہفتہ 12 مئی 2018 10:20

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سعودی حکومت نے مرافقین اور تابعین کی فیس کا دوسرا مرحلہ 17رمضان 1439ھ سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ سعودی اخبار کے مطابق مرافقین اور تابعین کے لئے جاری کردہ فیس کا پہلا مرحلہ جولائی 2017ء کو شرو ع کیا گیاتھا جس کے تحت فی مرافق یا فی تابع 100ریال وصول کئے جارہے ہیں۔ یہ فیس مملکت میں موجود تمام ممالک کے شہریوں سے لی جارہی ہے۔

اسکا دوسرا مرحلہ جمعہ17رمضان 1439ھ کو شروع ہوگا۔ اس کے تحت فی کس 200 ریال لئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ فیس سعودی کابینہ کے جاری کردہ مالیاتی توازن پروگرام کے تحت لی جارہی ہے۔ اقامے کی تجدید و خروج و عودہ ویزے کے اجراء کے موقع پر وصول کی جاتی ہے۔ مرافقین میں 18برس سے زیادہ عمر کے بیٹوں، دوسری، تیسری اور چوتھی بیوی، ماں باپ، ساس اور سسر ، گھریلو عملے،ڈرائیوروں اور براہ راست ہر زیر کفالت فرد شامل ہیں جبکہ تابعین میں بیوی، بیٹیاں اور 18برس سے کم عمر کے بیٹے آتے ہیں۔مقررہ نظام کے مطابق خروج نہائی پر جانے کے خواہشمند غیر ملکی سے مذکورہ فیس وصول کی جائے گی۔ اس کے بغیر اسے خروج نہائی نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :