ایپل ایک ٹریلین ڈالر مالیت کی سب سے بڑی کمپنی بننے کے قریب

ہفتہ 12 مئی 2018 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی ایپل دنیا کی ایسی پہلی کمپنی بننے جا رہی ہے جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہوگی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایپل کے شریک بانی سٹیو جوبز نے 1976 میں اس کمپنی کی بنیاد ایک چھوٹے سے گیراج میں رکھی تھی۔گیراج سے شرع ہونے والی ایپل کمپنی کی سالانہ آمدنی 229 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

یہ رقم پرتگال اور نیوزی لینڈ جیسے ملکوں کی سالانہ قومی پیداوار سے زیادہ ہے۔کمپنی کا سرمایہ 934 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ایپل کی آمدنی میں حال ہی میں 31 فی صد کے ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ اس کی نسبتاً نئی سروسز ہیں، جن میںمیوزک کی آن لائن سٹریمننگ اور آن لائن سٹوریج کی فراہمی ہے۔مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل کو 934 ارب ڈالر سے ایک ٹریلین کی سطح تک پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا کیونکہ اس کے شیئرز کی بڑی مانگ ہے اور ان کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حال ہی میں اس کے شیئر کی قیمت 195 ڈالر سے بڑھ کر 210 ہو ئی ہے۔تاہم تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایپل اپنا ایک ٹریلین ڈالر کا اعزاز زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ آن لائن خرید و فروخت کرنے والی کمپنی ایمزان کی مالیت 780 ارب ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :