اٹلی میں اسٹیبلیشمنٹ مخالف جماعتوں کی برسراقتدارآنے کی راہ ہموار

اطالوی صدر سیرگیو ماٹاریلا نے دونوں جماعتوں کو آج تک حکومت تشکیل دینے کی مہلت دیدی

ہفتہ 12 مئی 2018 11:50

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) اٹلی کی اسٹیبلشمنٹ مخالف اور انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے درمیان نئی حکومت کی تشکیل کے لیے سمجھوتے کا واضح امکان پیدا ہو گیا ۔میڈیارپورٹس کے اطالوی صدر سیرگیو ماٹاریلا نے دونوں جماعتوں کو اتوار تک حکومت تشکیل دینے کی مہلت دے رکھی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی مفاہمت فائیو اسٹار موومنٹ اور قوم پرست سیاسی جماعت ناردرن لیگ کے درمیان ہے۔ لیگ کے سربراہ ماتیو سالوینی نے فائیو اسٹار موومنٹ کے لیڈر لٴْوئگی ڈی مائیو سے ملاقات کے بعد بتایا کہ حکومتی تشکیل کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اتوار تک حکومتی ڈیل طے پانے کے بعد انہی دونوں لیڈروں میں سے ایک اٹلی کا نیا وزیراعظم ہو گا۔

متعلقہ عنوان :