سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک40 ارب55 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 13:05

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واپڈا پاور سیکٹر کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر اب تک40 ارب55 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے رواں مالی سال میں واپڈا پاوار سیکٹر کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 60 ارب90 کروڑ93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے این اے 109 میں بجلی کی ترسیل کے لئے 10 کروڑ، ضلع خضدار بلوچستان میں 50 ٹیوب ویلوں کیلئے 13 کروڑ72لاکھ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بجلی ترسیل کے لئے 22 کروڑ 91 لاکھ، نادرن لاہور میں بجلی کے کاموںکے لئے 50 کروڑ،این اے 50 میں بجلی کے لئے 39 کروڑ 72 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردئے ہیں ۔