پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرتی پرندوں کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منایا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 14:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ہجرتی پرندوں (مائیگریٹری برڈز) کا عالمی دن گزشتہ روز بھرپور طریقے سے منایا گیا ۔ برڈ لائف انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30برس کے دوران ہجرتی پرندوں کی تعداد میں 40 فیصد تک کمی آچکی ہے۔ ان میں سے کئی پرندے ایسے بھی ہیں جن کی نسل معدومی کے قریب پہنچ چکی ہے۔

مزید برں دنیا کے 90 فیصد سے زائد ہجرتی پرندے انسانی سرگرمیوں کے باعث غیر محفوظ صورتحال اور بقا کی مربوط کوششوں میں کمی کا شکار بھی ہیں۔

(جاری ہے)

ہجرتی پرندوں کی تعداد میں کمی، ان کے قدرتی مسکن کی تنزلی، ہجرت کے لئے استعمال ہونے والے فضائی راستوں کے غیر محفوظ ہونے اور مہمان علاقوں میں درپیش خطرات کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروانے کے لئے ہر سال مئی کے دوسرے ہفتے کے اختتام کو ہجرتی پرندوں کے عالمی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔اسی مناسبت سے لاہور چڑیا گھر نے آگاہی واک اور سیمینار منعقد کیا جس میں ڈی جی وائلڈ لائف سمیت چڑیا گھرکے اسٹاف اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔ سیمینارمیں ماہرین نے ہجرتی پرندوں کی کم ہوتی تعداد اور درہیش خطرات پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :