فلپائن میں چین کی مدد سے واٹر پمپنگ پراجیکٹ کی تعمیر کا آغاز

ہفتہ 12 مئی 2018 16:21

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) فلپائن کے شہر ڈائو میں گزشتہ روز چین کی امداد سے کلاوہہ واٹر پمپنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔یہ پراجیکٹ گہرے پانی میں پانی نکالنے کے کنوائیں ،واٹر ٹاور ، پاور انجن روم اور متعلقہ سازوں سامان اور گھروں تک پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے پائپوں پر مشتمل ہے توقع ہے کہ یہ منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے پہاڑی علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت میں کافی افاقہ ہوگا اور قریباً تین ہزارگھروں کا فائدہ پہنچے گا۔ واٹر پمپنگ سٹیشن اپریل میں بائو فورم کی ایشیائی سالانہ کانفرنس کے موقع پر صدر شی جن پھنگ اور فلپائن کے صدر راڈ ریگو ڈوٹلٹی کی ملاقات اور چین اور فلپائن کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کے اعادہ کے پیش نظر چین اور فلپائن کے درمیان عملی تعاون کی مثال ہے۔

متعلقہ عنوان :