لاہور میٹرو بس سروس کی ہنگامی بندش

کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس ٹریک پر نابینا افراد کے احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل کرنے پڑ گئی

ہفتہ مئی 19:39

لاہور میٹرو بس سروس کی ہنگامی بندش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2018ء) کلمہ چوک کے قریب میٹرو بس ٹریک پر نابینا افراد کے احتجاجی دھرنے سے میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کرنے والے نابینا افراد کلمہ چوک پہنچے جہاں انہوں نے میٹرو بس ٹریک پر دھرنا دے دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں روزگار فراہم کیا جائے، اس موقعہ پر احتجاجی نابینا افراد نے اعلان کیا کہ کلمہ چوک پر ان کا احتجاجی دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا، احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان میٹرو بس کے روٹ کو مختصر کرتے ہوئے بس سروس کو شاہدرہ سے ایم اے او کالج تک جاری رکھا۔