ایف آئی اے کا بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار،سائبر کرائم ونگ میں جینڈر بیس وائیلنس سیل تشکیل

ہفتہ 12 مئی 2018 19:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) ایف آئی اے نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا' سائبر کرائم ونگ میں جینڈر بیس وائیلنس سیل تشکیل دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے ریکارڈ کے مطابق بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کی روک تھام کے لئے جینڈر بیس وائلینس سیل تشکیل دیا گیا ہے جس میں سائبر کرائم ونگ کے افسران کو ٹیم کو شامل کیا ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹرعثمان کا کہنا ہے کہ ماں باپ کو ایسے واقعات کو چھپانے کی بجائے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :