ایم ایم اے کاجلسہ ثابت کرے گا دینی قوتیں بیدار ہیں اور سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہی' پروفیسر ساجد میر

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر اور ایم ایم اے کے نائب صدر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے مینار پاکستان پر ایم ایم اے کاجلسہ ثابت کرے گا کہ دینی قوتیں بیدار ہیں اور سیکولر قوتوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان کے جلسہ میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی ہو گی ۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث کے کارکن بھرپور انداز سے شریک ہوں گے ۔ پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا ۔ جو عناصر دینی اقدار اور نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے اور ملک کو لبرل بنانے کی سوچ رکھتے ہیں ایم ایم اے ان کا ہر محاز پر مقابلہ کرے گی ۔ آئندہ انتخابات میں مذہبی طبقات کا ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا ۔