شمالی کوریا کی جوہری اسلحہ سے دستبرداری سے عوام کا مستقبل درخشاں ہو گا،مائیک پومیو

امریکہ اقتصادی مدد کر سکتا ہے، امریکہ اور جنوبی کوریا کو قریبی رابطے میں رہنا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

ہفتہ 12 مئی 2018 19:58

واشنگٹن/سئیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا مستقل جوہری اسلحہ سے دستبردار ہوتا ہے توامریکہ اقتصادی مدد کر سکتا ہے،دستبرداری سے شمالی کوریا کیام کا مستقبل درخشاں ہو گا، امریکہ اور جنوبی کوریا کو اس معاملے میں قریبی رابطے میں رہنا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اعلان کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا جوہری اسلحہ کی تیاری سے باز آگیا تو پھر امریکہ اس کی اقتصادی طور پر مدد کر سکتا ہے۔

پومپیو نے یہ اعلان جنوبی کوریا کے ہم منصب کانگ کیونگ وہا کے ہمراہ امریکی دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرس میں کیا۔اس دوران پومپیو نے بتایا کہ "اگر شمالی کوریا نے مستقل اور ناقابل واپسی طریقے سے خطے کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنے میں اتفاق قائم کر لیا تو پھر شمالی کوریا اور اس کے عوام کا مستقبل درخشاں ہو گا، اس سلسلے میں امریکہ اس سے بھر پور تعاون کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

"امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اٴْن کی 12 جون کو سنگا پور میں ملاقات پر توجہ مبذول کرانے والے پومپیو نے بتایا کہ اس ملاقات کو مقصد جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحہ سے پاک کرنا ہے۔جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کیونگ وہا نے ٹرمپ اور اٴْن کی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کو اس معاملے میں قریبی رابطے میں رہنا چاہیے۔