متحدہ علماء محاذ کے تحت تقدس رمضان امن و وحدت کا پیغام سیمینار (کل)ہوگا

ہفتہ 12 مئی 2018 20:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی صدر علامہ مرزایوسف حسین کی زیر صدارت ’’تقدس رمضان امن و وحدت کا پیغام ‘‘سیمینارکل اتوار کوشام 6بجے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ہوگا جس میں مولانا قاری اللہ داد ، مولانا جعفرالحسن تھانوی ، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ علی کرار نقوی ،علامہ عبدالخالق فریدی ،مولانا آزاد جمیل ، مولانا منظر الحق تھانوی ،مفتی محمد بخاری،علامہ اظہر حسین نقوی ،علامہ وحید نورانی،مطلوب اعوان علامہ سیخ سکندر حسین نور بخشی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ ،مذہبی و سیاسی زعماء خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا متحدہ علماء محاذ کے بانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری آج مجلس وحدت المسلین کی امریکہ مردہ باد ریلی میں وفد کے ہمراہ شرکت کرینگے