رمضان المبارک کی آمد،امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈی پی او

ہفتہ 12 مئی 2018 21:06

چیچہ وطنی۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد عاطف اکرام نے کہا ہے کہ شہر میںرمضان المبارک کی آمد کے پیش نظرامن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ میں امن و امان کے موثرقیام کے لئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراداور مقامی تاجران کا کرداربھی نمایاں ہے اسلئے تاجر برادری سے توقع ہے کہ رمضان المبارک میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھیں ۔

انہوں نے یہ بات ساہیوال کی تاجر برادری کے نمائندہ وفد سے کی ،جس کی قیادت صدر انجمن تاجران ساہیوال حاجی عبدالطیف کررہے تھے، ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری احسن عبداللہ بٹ ،احسان الحق فریدی ،سردار محمد اقبال،سرور جتالہ ،خرم بٹ و دیگر سینئر ممبران انجمن تاجران موجود تھے ۔