ڈاکٹر طاہر القادری کا ہاکی ہیرو منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

منصور احمد قومی کھیل ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور ملک کا فخر تھے‘سربراہ پاکستان عوامی تحریک

ہفتہ 12 مئی 2018 20:36

ڈاکٹر طاہر القادری کا ہاکی ہیرو منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سابق اولمپئین ، صدارتی ایوارڈ یافتہ،قومی ہاکی ہیرو مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصور احمد قومی کھیل ہاکی کے عظیم کھلاڑی اور ملک پاکستان کا فخر تھے۔منصور احمد قابل اعتماد،پرجوش کھلاڑی تھے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی کیلئے انکی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ منصور احمد کا شاندار کھیل اور سٹائل ہاکی کے شوقین لوگوں کے دلوں پر آج بھی نقش ہے۔انہوں نے کہا کہ منصور احمد نے 4مرتبہ دنیائے ہاکی میں نمبر ون گول کیپر کا اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ۔1994 کا ورلڈ کپ پاکستان نے منصور احمد کے شاندار کھیل کی بدولت جیتا۔منصور احمد کی وفات سے پاکستانی قوم ہاکی کے بڑے کھلاڑی سے محروم ہو گئی۔