لاڑکانہ شہر کے محلہ اللہ آباد میں انڑ اتحاد کے رہنماؤںکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا

ہفتہ 12 مئی 2018 21:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2018ء) لاڑکانہ شہر کے محلہ اللہ آباد میں انڑ اتحاد کے رہنماؤں عادل خان انڑ، عدنان خان انڑ، سانول خان انڑ اور دیگر کے لیے عشائیہ دیا گیا جہاں جلسہ عام بھی منعقد کیا گیا جس میں یونین کمیٹی 20 کے سابق وائس چیئرمین امان علی کھوکھر، پیپلز پارٹی یوسی کے صدر عبدالوحید ابڑو اور دیگر نے برادری سمیت پیپلز پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے انڑ اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں نے لاڑکانہ کو پیرس بنانے کا وعدہ کیا لیکن پیرس بنانے کے بجائے اسے کھنڈرات میں تبدیل کردیا لاڑکانہ کے شہری آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے پیپلز پارٹی کے خلاف فیصلہ دیا کہ وہ عام انتخابات میں انہیں ووٹ دینے کے بجائے عوامی خدمت سے سرشار امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڑ اتحاد کی جانب سے عام انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز کی گئی، ہم پیپلز پارٹی کے امیدواروں کا مقابلہ کرکے انہیں عبرت ناک شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :