سرگودھا،ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی سٹی سکین مشین کی مستقل بحالی چیلنج

غریب مریضوں پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پرذلیل و خوار ،ہسپتال انتظامیہ نے ذمہ داری ٹھیکیدار کمپنی پر ڈال دی

ہفتہ 12 مئی 2018 21:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ڈویژنل ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کی سٹی سکین مشین کی مستقل بحالی ایک چیلنج اور غریب مریضوں پرائیویٹ مافیا کے رحم و کرم پرذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں،جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ذمہ داری ٹھیکیدار کمپنی پر ڈال دی، بتایا گیا ہے کہ سرگودھا کی واحد سرکاری سٹی سکین مشین آئے روز خراب رہتی ہے جس کے باعث مریض پرائیویٹ ریفر کر دیئے جاتے ہیںجبکہ انہیں یہ نہیں بتایا گیا کہ مشین کب درست ہو گی دوسری جانب میڈیکل سپرٹینڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو جاری مراسلہ میں آگاہ کیا ہے کہ سٹی سکین مشین کی مرمت کا ٹھیکہ لاہور کی ایک نجی فرم نے لے رکھا ہے ،مگر گزشتہ تین ماہ سے مسلسل خرابیاں آ رہی ہیں جنہیں دور کرنے میں متعلقہ کمپنی مکمل طور پر ناکام ہے اور اس سلسلہ میں ان کی عدم توجہی بھی باعث تشویش ہے ،اگر صورتحال یہی رہی تو ٹھیکہ منسوخ کرنا ہو گا جبکہ کمپنی انتظامیہ کو بھی وارننگ جاری کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :