امریکہ میں پاکستانی سفیر نے سفارتخانے میں ازسرنوتعمیرکیے جانے والے قو نصلر ونگ کا افتتاح کردیا

ہفتہ 12 مئی 2018 22:05

امریکہ میں پاکستانی سفیر نے سفارتخانے میں ازسرنوتعمیرکیے جانے والے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مئی2018ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی سفارتخانے میں ازسرنوتعمیرکیے جانے والے قو نصلر ونگ کا افتتاح کردیا اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ، امریکہ میں مقیم معروف پاکستانی شخصیات اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعدادنے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ا عزاز احمد چوہدری نے امریکہ میں تعیناتی ہونے سے اب تک سفارتخانے کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے متعلق کئے گئے اہم فیصلوںکی ضرورت اور اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سفارتحانے کی طرف سے سفارتی خدمات کی بہتر ادائیگی کے لیے 2کانفرنس کا کونسل جنرل سمیت چار قونصلیٹ کا اضافہ کیا گیا،سفارتخانے کی ویب سائٹ کو ری ڈیزائن کیا گیا ، جس میں قونصلر ایشو،سفارتکاروں کی چھٹیوں، مختلف ایشوز کے لیے منسوب سفارتکاروں کے موبائل نمبر بھی دیے گئے اور کونصلر ہال میں دی جانیوالی مختلف سہولیات سے متعلق الگ فیچرز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعزاز احمد چوہدری نے امریکہ کے تحت چلائے جانے میں پاکستان میں عوامی سہولیات کے منصوبوں پر کارروائی سے سفارتکار کی اہمیت کا پر زور دیا ۔ انہوں سفارتخانے کے تمام سٹاف کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ سفارتخانے میں آنے والوں ویزٹرز کی طرف سے نئی ہونیوالی مستحکم تبدیلوں کو سراہا جا رہا ہے ، میڈیا بھی سفارتخانے میں ہونے والی تبدیلوں کو مثبت نظر سے دیکھا رہا ہے ۔ آخرمیں انہوں نے کہا کہ ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے آپ (پاکستانی امریکن ) کی طرف سے ملنے والا مثبت فیڈ بیک ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :