جرمن تجارتی کمپنیوں کا ایران کیساتھ تعاون کا اعلان

ہفتہ 12 مئی 2018 21:34

جرمن تجارتی کمپنیوں کا ایران کیساتھ تعاون کا اعلان
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) جرمنی کے وزیر اقتصاد پیٹر الٹر مئے نے اعلان کہا ہے کہ ان کا ملک ایران میںجرمن تجارتی کمپنیوں کیساتھ مدد و تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں جرمنی کے وزیر اقتصد پیٹر الٹر مئے نے کہا کہ ایران کیلئے برآمداتی بیمہ سے متعلق ضمانت نامے میں تبدیلی کی کوئی وجہ نہیں پائی جاتی۔

(جاری ہے)

یہ ضمانت نامہ،حکومت جرمنی سے متعلق ہے جو جرمن صنعتکاروں کی برآمداتی مصنوعات کے لیے ہوتا ہے اور جس کی بنیاد پر اماؤنٹ کی منتقلی یا اس سلسلے میں کچھ گڑبڑ ہونے پر حکومت رقم ادا کرنے کی پابند ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ میں جرمن کمپنیوں کے ساتھ اس طرح کے تعاون کیلئے ان کے ملک کی حکومت پر کوئی قانونی ذمہ داری نہیں ہے تاہم ایران میں کام کرنے والی جرمن کمپنیوں کیساتھ جرمن حکومت اس طرح کا تعاون کرنے کیلئے آمادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :