پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ باکسنگ کے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے’محمد عامر جان
انشاء اللہ بہت جلد ہم عالمی سطح کے باکسرز پیدا کریں گے، خواتین باکسرز کی شرکت خوش آئند ہے،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عامر خان ہوںگے سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا افتتاحی تقریب سے خطاب، محمد عامر جان نے ٹرافی کی رونمائی کی،کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، کلچرل شو بھی پیش کیا گیا کلچرل شو میں چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور قلاش کی ثقافت کو اجاگر کیاگیا، جمنیزیم ہال کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا،، شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ہفتہ 12 مئی 2018 21:34
(جاری ہے)
اس موقع پر خوبصورت ثقافتی شو بھی پیش کیا گیا جس میں فنکاروں نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور قلاش کی ثقافت کو اجاگر کیا ، کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا، قبل ازیں مہمان خصوصی سیکرٹر ی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا جمنیزیم ہال میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ننھے بچوں نے ان کو گلدستے پیش کئے، ہال میں موجود شائقین اور باکسرز نے تالیاں بجا کر ان کو خوش آمدید کہا، اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، حفیظ بھٹی، صدرپاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود،پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداران شرجیل بٹ، طارق گجر، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ،ڈویژنل و ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسران پی آر او عبدالرئوف،ارشد جاوید قریشی ،سکولوں اور کالجز کے طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ باکسنگ کے میدان میں ہمارے پاس بہت باصلاحیت باکسرز موجود ہیں جن کی صلاحیتوں کو سامنے لانے اور باکسنگ کے فروغ کیلئے پہلی انٹر ڈویژن پنجاب اوپن باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیاگیا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان باکسرز جوش و خروش سے اس میں حصہ لے رہے ہیں،ٹرائلز کے دوارن نوجوان باکسرز کا جذبہ دیدنی تھا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے باکسرز کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی ہیں، عالمی معیار کا باکسنگ رنگ لگایا گیا ہے تاکہ نوجوان باکسرز کے تجربے میں اضافہ ہو، نوجوان باکسرز کو تربیت کے لئے 9ڈویژنز میں عالمی معیار کے باکسنگ رنگ قائم کئے جارہے ہیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ باکسنگ اور اولمپک ایسوسی ایشنز کا ہمیں تعاون حاصل ہے، چیمپئن شپ کے لئے پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن سے مل کر ایونٹ منعقد کیا جارہا ہے جس سے باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے گا،اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے چیمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔
افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قومی ترانہ پیش کیا گیا،تقریب میں فنکاروں نے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور قلاش کی کلچرل پرفارمنس پیش کی، ہال کو خوبصورت اور رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا، ہال شائقین اور باکسرز سے کچھا کھچ بھرا ہوا تھا۔ چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کے باکسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.