قرآن مجید مکمل ضابط حیات ہے ،ڈاکٹر عبدالسمیع

ہفتہ 12 مئی 2018 23:24

فیصل آباد۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) قرآن مجید مکمل ضابط حیات ہے جبکہ اس کو عمل کی نیت سے سمجھ کر پڑھنے سے ہی اسلامی معاشرے اور احیائے اسلام کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ یہ بات معروف اسلامی مفکر، عالم دین اور تنظیم اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر عبدالسمیع نے یہاں فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری میں " قرآن سے تعارف" کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے بتائی۔

انہوں نے کہا کہ قرآن میں انبیائے اکرام کے قصوںکو سبق آموز انداز میں بیان کیا گیا ہے تا کہ قیامت تک آنے والی نسلیں اس سے مستفید ہوسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کائنات کا خالق اور مالک ہے ۔ اس کے احکامات پر عمل کرنے والی قوموں کو سربلندی عطا کی گئی جبکہ اس کی نفی کرنے والے ذلیل و خوار ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان کی آمد کا ذکر کیا اور کہا کہ قرآن کا نزول اس مہینے میں ہوا جبکہ اللہ نے دن کو روزہ رکھنے اور رات کو قیام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں سیکرٹری جنرل عابد مسعود ، رانا سکندر اعظم اور دیگر شرکاء نے حصہ لیا۔ آخر میں سینئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف نے ڈاکٹر عبدالسمیع کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شیلڈ پیش کی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :