ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم جاری

ہفتہ 12 مئی 2018 23:25

ملتان۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل کے حکم پر فوکل پرسن برائے ڈینگی مہم ڈاکٹر عطاء الرحمن نے شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈینگی لاروے کی سرویلنس کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ڈاکٹر عطاء الرحمن نے مختلف پراپرٹی مالکان کو صفائی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر 7روز میں صفائی کے انتظامات مکمل نہ کئے گئے تو عمارت کو سیل کردیا جائے گا۔

ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ اس ضمن میں تمام حساس مقامات پر خصوصی ڈینگی سپرے کرایا جارہا ہے تاکہ ڈینگی لاروے کو افزائش کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھیں اور باقاعدگی سے مچھر تلف کرنے کے اقدامات اٹھائیں۔