کراچی، پیپلزپارٹی کے جلسہ میں شرکاء کی تعداد مایوس کن رہی

ہفتہ 12 مئی 2018 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2018ء) ہفتہ کو بارہ مئی 2007 ء کی مناسبت سے کراچی میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جلسہ میں شرکاء کی تعداد مایوس کن تھی۔

(جاری ہے)

مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ جہاں یہ جلسہ منعقد ہوا،میں بمشکل 25 فیصد کرسیاں لگائی گئی تھی جبکہ گراؤنڈ کا 75 فیصد حصہ خالی تھا، واضح رہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ ہونے والے انتخابات میں کراچی سے زیادہ سے زیادہ نشستیں لینے کے لیے پر امید ہے تاہم گرشتہ دو ہفتے کے دوران ہونے والے پارٹی جلسوں میں شرکاء کی تعداد انتہائی مایوس کن رہی۔#

متعلقہ عنوان :