سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ایک پانچ رکنی لارجر بینچ سمیت 7بینچ تشکیل دے دیئے گئے

ہفتہ 12 مئی 2018 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ میں 14مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کیلئے ایک پانچ رکنی لارجر بینچ سمیت 7بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔ پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں پولیس آفسران سے متعلق کیس کی سماعت14مئی کو دن ایک بجے کرے گا۔

(جاری ہے)

بینچ نمبر1جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل ہے۔

بینچ نمبر2جسٹس گلزار احمد کی سربراہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اورجسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر 3 جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر4مشیر عالم اور جسٹس منصور علی شاہ پرمشتمل ہے۔ بینچ نمبر5جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہے۔ بینچ نمبر6جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس طارق مسعود پر مشتمل ہے۔