پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید 122عطائیوں کے کلینک بند کردیے

360علاج گاہوںپر چھاپے ،92عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے

ہفتہ 12 مئی 2018 23:45

لاہور۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2018ء) سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی122عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے 11 اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ،راولپنڈی،بہاولنگر،ساہیوال، قصور، پاکپتن، سیالکوٹ، شیخوپورہ، وہاڑی، مظفرگڑھ، سرگودھااورلاہورشامل ہیں۔

ٹیموں نے ان ضلعوں کے مختلف علاقوں میں360علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سی122پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے،جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 18،فیصل آباد ،مظفر گڑھ اوروہاڑی ہر ایک میں گیارہ گیارہ،راولپنڈی،بہاولنگراور ساہیوال ہر ایک میں دس دس کلینک سیل کیے گئے ہیں۔ مزیدبرآںاعدادوشمار کے مطابق 360میں سی92 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبارشروع کردیے ہیں۔