عراق ،کرکوک میں کرفیو کے درمیان دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم

اتوار 13 مئی 2018 10:20

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) عراق میں صوبہ کرکوک کے گورنر رکن الجبیری نے کرفیو کا اعلان کرتے ہوئے قومی انتخابات کے ووٹوں گنتی دوبارہ ہاتھ سے گننے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجیبری نے کرد، عرب اور ترکمان برادری کے درمیان نسلی فسادات کو روکنے کے لئے ریاست میں آدھی رات سے صبح چھ بجے تک کرفیو کا اعلان کیا۔ تاہم انہوں نے ووٹنگ مشین میں خرابی کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :