کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی اداکارہ کی لی گئی تصاویر نے دھوم مچا دی

ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی کانز میں شرکت کے باعث جتنی خوش ہوں اس سے زیادہ نروس ہوں، ماہرہ خان

اتوار 13 مئی 2018 11:10

کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی اداکارہ کی لی گئی تصاویر نے دھوم مچا ..
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز کے دوران لی گئی تصاویر نے دھوم مچادی ماہرہ فلم فیسٹیول کے دوران دپیکا اورکنگنا سے زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان 71 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی برانڈ ایمبسیڈر کے طور پرپہلی بار پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان کو گزشتہ برس اکتوبر میں پاکستان میں بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیرمقرر کیاگیاتھا لہٰذا ماہرہ اسی برانڈ کی سفیر کی حیثیت سے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔ ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے بکھیریں گی۔کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں بھی شرکت کرتی ہیں۔ بالی ووڈ سے اداکارہ ایشوریا رائیبچن، دپیکا پڈوکون، سونم کپور اور پریانکا چوپڑا کانز میں شرکت کرچکی ہیں جب کہ رواں سال 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں دپیکا اور سونم کے علاوہ اداکارہ کنگنا رناوت اور ہماقریشی بھی شرکت کررہی ہیں تاہم یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کی کوئی اداکارہ کانز میں شرکت کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :