خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اپنے والد کی تصویر دیکھ کرجذباتی ہوگئے

اتوار 13 مئی 2018 11:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سعودی عرب میں گذشتہ روز کنگ فٹ بال کپ کے فائنل کی تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اس وقت جذباتی ہوگئے جب ان کے سامنے ان کے والد کی تصویر ابھری۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الریاض کے اسٹیڈیم میں الفیصلی اور الاتحاد ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے کے فائنل میں شاہ سلمان بہ طور مہمان خصوصی مدعو تھے۔ اس موقع پر تھری ڈی ٹیکنالوجی اور لائیٹوں کے ذریعے تیار کردہ سعودی قیادت کی تصاویر سامنے آنا شروع ہوئیں تو شاہ سلمان کے چہرے کے تاثرات بدلنے لگے۔ اپنے والد مرحوم شاہ عبدالعزیز کی تصویر سامنے آنے پر شاہ سلمان کے چہرے کے تاثرات دیدنی تھے۔