ایران نواز ملیشیا کی مددفی الفور بندکردیں،امریکاکا قطر پر زور

قطری حکومت کے ایران نواز گروپوں کے ساتھ رابطوں پر گہری تشویش ہے،امریکی حکام

اتوار 13 مئی 2018 11:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) امریکی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث گروپوں کی مدد کرنے پر قطر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور قطر پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں ایران نواز ملیشیاؤں کی مدد بند کرے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکام نے قطری حکومت کے ایران نواز گروپوں کے ساتھ رابطوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ امر حیران کن ہے کہ جن گروپوں کو امریکانے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کررکھا ہیقطر ان کی مدد کررہا ہے۔امریکی حکومت کی طرف سے قطر سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب ذرائع ابلاغ میں یہ خبر شائع ہوئی کہ قطری حکومت کے حزب اللہ، ایران نواز گروپوں اور پاسداران انقلاب کے جرنیلوں کے درمیان ای میل کے ذریعیروابط موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :