عراق میں پولنگ مرکز کے نزدیک کاربم حملہ،انتخابی مبصر سمیت تین ہلاک

دھماکا کرکوک کے نزدیک واقع قصبے الخان میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا ،داعش نے ذمہ داری قبول کر لی

اتوار 13 مئی 2018 11:50

کرکوک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) عراق کے شمالی شہر کرکوک کے جنوب میں واقع سنی عرب علاقے میں پارلیمانی انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران میں ایک بم دھماکے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ بم ایک کار کے ساتھ چپکایاگیا تھا اور اس کے پھٹنے سے اس میں سوار تین افراد مارے گئے ۔

ان میں دو ووٹر تھے اور تیسرا انتخابی مبصر تھا۔ یہ بم دھماکا کرکوک کے نزدیک واقع قصبے الخان میں ایک پولنگ اسٹیشن کے باہر ہوا ۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے اس بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔داعش نے قبل ازیں پولنگ کے روز حملوں کی دھمکی دی تھی۔ عراق میں داعش کی شکست کے بعد یہ پہلے عام انتخابات منعقد ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :