شردھا کپور آنجہانی اداکار و ہدایتکار گورو دت کی مداح نکلیں

اتوار 13 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور آنجہانی اداکار و ہدایتکار گورو دت کی مداح نکلیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا پر آنجہانی اداکار و ہدایتکار گورو دت کی معروف فلم ’’کاغذ کے پھول ‘‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کاش وہ وقت کو پیچھے لے جا سکتیں تو وہ ضرور گورو دت کے ساتھ کام کرتیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ شردھا کپور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘، ’’سٹری ‘‘ اور’’ ساہو‘‘میں دکھائی دیں گی۔