شا م کے علاقے حجر الاسود میں داعش سے لڑائی،86شامی فوجی ہلاک

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی میں سرکاری فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے،شامی آبزرویٹری

اتوار 13 مئی 2018 12:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) شام میں انتہا پسند گروہ داعش کے خلاف حکومتی کارروائی کے دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم چھیاسی فوجی مارے گئے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ اس جانی نقصان کے باوجود شامی صدر بشار الاسد کی حامی افواج دمشق میں داعش کے آخری مضبوط ٹھکانے کو تباہ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ دمشق کے نواحی علاقے حجر الاسود میں پانچ مئی سے شروع ہونے والی اس نئی فوجی مہم کے دوران ستاون جہادی بھی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم حکومتی فوجی ابھی تک اس لڑائی میں کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔