کوہاٹ ‘مرئی چیک پوسٹ گاڑی سے چرس برآمد ‘سمگلر فلائنگ کوچ سمیت گرفتار

اتوار 13 مئی 2018 13:00

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) کوہاٹ مرئی چیک پوسٹ پر کاروائی میں چرس سے بھری گاڑی پکڑی گئی ہے‘ جبکہ تلاشی کی کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات کے قبائلی سمگلر کو فلائنگ کوچ سمیت گرفتار کرلیا۔مرئی چیک پوسٹ پر دوسری کارروائی میں مسافر کوچ سے قبائلی منشیات سمگلر کو لاکھوں مالیت کی چرس سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

پکڑی گئی منشیات اورکزئی ایجنسی سے ملک کے مختلف حصوں کو سمگل کی جارہی تھیں۔چرس سمیت گرفتار دونوں منشیات سمگلروں کے خلاف تھانہ استرزئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مرئی کے قریب پولیس چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران اورکزئی ایجنسی سے آنے والی ایک مشکوک فلائنگ کوچ نمبر کوہاٹ C-2068کو تلاشی کی غرض سے روکا گیا۔تلاشی کی کارروائی میں پولیس نے فلائنگ کوچ کی سیکنڈ سیٹ میں بنے خفیہ خانے سے مجموعی طور پر 20کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے فلائنگ کوچ کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے منشیات کے مبینہ بین الصوبائی سمگلررحمت گل ولد خیال گل سنکہ مشتی اورکزئی ایجنسی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مرئی چیک پوسٹ پرایک دوسری کاروائی میں پولیس نے اورکزئی ایجنسی سے کوہاٹ شہر آنے والی ایک مسافر فلائنگ کوچ میں سوار منشیات سمگلر عظیم خان ولد تازہ گل ساکن مشتی اورکزئی ایجنسی کو دو کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس سمیت حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :