سینٹ اور قومی اسمبلی کے االگ الگ اجلاس دو ر وزہ وقفہ کے بعد (آج)دوبارہ شروع ہونگے

قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر بحث سمیٹیں گے ،ْ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئر مین صادق سنجرانی کرینگے

اتوار 13 مئی 2018 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سینٹ اور قومی اسمبلی کے االگ الگ اجلاس دو ر وزہ وقفہ کے بعد (آج) پیر کو دوبارہ شروع ہونگے ،ْ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر بحث سمیٹیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد (آج ) پیر کو سہ پہر تین بجے دوبارہ پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ جلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کریں گے۔ اجلاس میں بجٹ2018-19ء پر بحث کی جائے گی اور دیگر قومی امور بھی زیر غور لائے جائیں گے۔قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام چاربجے شروع ہوگا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ آئندہ مالی سال 2018-19ء کے وفاقی بجٹ پر بحث سمیٹیں گے