محنت کاپھل ملتاہے محکمہ صحت کے آفیسران، ملازمین میرافخراورسرمایہ ہیں‘سیکرٹری ہیلتھ

ملازمین نے محنت،لگن اورفرض شناسی سے کام کرتے ہوئے میراسرفخرسے بلندکیاہے کام کرنے والے آفیسران،ملازمین مبارکبادکے مستحق ہیں‘میجر جنرل خالد حسین اسد

اتوار 13 مئی 2018 15:40

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے کہاہے کہ محنت کاپھل ملتاہے محکمہ صحت کے آفیسران، ملازمین میرافخراورسرمایہ ہیںانہوںنے محنت،لگن اورفرض شناسی سے کام کرتے ہوئے میراسرفخرسے بلندکیاہے کام کرنے والے آفیسران،ملازمین مبارکبادکے مستحق ہیںتمام ڈی ایچ اوزخصوصاڈی ایچ اوکوٹلی سیدشفقت حسین شاہ نے انتہائی محنت سے کام کیاہے بارڈرزایریازپرمحکمہ صحت کے ملازمین کی خدمات ناقابل فراموش ہیںورلڈہیلتھ اسمبلی میٹنگ بہت اہمیت کی حامل ہے اس سے پاکستان کانام روشن ہوگا اورپاکستان کاگراف مزیدبلندہوگامحکمہ ہیلتھ کے ملازمین کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوںان کے حل کے لیے اقدامات کررہے ہیںلیڈی ہیلتھ ورکرزجوکافی سالوںسے پریشانی کاشکارتھیں ان کونارمل میزانیہ پرلے آئے ہیںمیراضمیرمطمئن ہے کیونکہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی اپنی ذمہ داریاںاحسن اندازسے پوری کررہے ہیںپولیو،ہیپاٹائٹس،ملیریا،ڈینگی ودیگربیماریوںکوکنٹرول کرنے کے لیے جوجواقدامات اٹھائے گئے ہیںلائق تحسین ہیں انشاء اللہ تعالیٰ محکمہ صحت اپنے کام کے اعتبارسے کوئی کسرنہیںچھوڑے گامحکمہ صحت ہماراگھرہے مجھ سمیت تمام آفیسران،اہلکاران اس گھرکاحصہ ہیںہم سب نے مل کراس گھرکومزید،بہتر،مضبوط بناناہی-ان خیالات کااظہارانہوںنے روٹاوائرس ویکسین کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت ای پی آئی آزادکشمیرکی پروفیشنل پروگرام منیجرڈاکٹربشریٰ شمس نے کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ ڈائریکٹرمسرت سردارنے انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیئے جبکہ تقریب سے ڈی ایچ اوڈاکٹرسیدشفقت شاہ،ڈاکٹربشریٰ شمس،ڈاکٹرسردارمسرت کے علاوہ دیگرنے بھی خطاب کیا۔سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے دوران تقریب بچوںکوروٹاویکسین کے قطرے بھی پلائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ میجرجنرل خالدحسین اسدنے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزانتہائی محنت،لگن سے کام کررہی ہیںان کے کام کوبھی سراہاتاہوںکامیابی تب ہی ممکن ہوتی ہے جب سب مل کرکام کرتے ہیںاوراپنے اپنے حصے کی ذمہ داریاںاداکرتے ہیںاس میںکوئی شک نہیںکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکوٹلی سیدشفقت حسین شاہ نے اپنی سربراہی میںضلع کوٹلی کے اندرمحکمہ صحت کے اندرمثبت تبدیلیاںلائی ہیںباقی اضلاع کے ڈی ایچ اوزبھی محنت کریںاورفیلڈمیںجاکرماتحت ملازمین کے کام کاج کوبھی دیکھیں۔

ڈاکٹربشریٰ شمس ای پی آئی نے پروگرام پرتفصیلی بریفنگ بھی دی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے بھی محکمہ صحت عامہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات بیان کیں۔تقریب میںمیڈیا،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل نرسز،سول سوسائٹی کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔