وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا نیلم ویلی میں حادثہ پر دکھ کا اظہار

، جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، ریسکیو کارروائیوں کے سلسلہ میں تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیلم ویلی میں حادثہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکو یہاں پی ایم میڈیا آفس سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیلم ویلی میں پل ٹوٹنے سے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔ انہوں نے ریسکیو کارروائیوں کے سلسلہ میں تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔