پنجاب کپ انڈور آرچری چمپئن شپ مینز ٹرافی راولپنڈی ڈویژن جبکہ ویمن ٹرافی بہاولپور ڈویڑن نے اپنے نام کرلی

اتوار 13 مئی 2018 17:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پنجاب کپ انڈور آرچری چمپئن شپ مینز ٹرافی راولپنڈی ڈویڑن جبکہ ویمن ٹرافی بہاولپور ڈویڑن نے اپنے نام کرلی، اوپن کیٹگری میں جھنگ کے مبشر نذر اور بہاولپور کی سحرش نے گولڈ میڈل حاصل کئے۔ پنجاب آرچری ایسوسی ایشن اور سرگودھا سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منعقدہ آرچری چمپئن شپ انٹر ڈویڑن مینز ٹیم ایونٹ میں راولپنڈی ڈویڑن کے ارسلان، اویس اور تیمور شاہ نے گولڈ میڈل اور فاتح ٹرافی، فیصل آباد ڈویڑن کی ٹیم نے سلور میڈل جبکہ سرگودھا ڈویڑن نے برائونز میڈل حاصل کیا، ویمن ٹیم ایونٹ میں بہاولپور ڈویڑن کی سحرش، حنا اور فرح نے گولڈ میڈل اور ٹرافی، فیصل آباد ڈویڑن نے سلور میڈل جبکہ لاہور ڈویڑن نے برائونز میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

مردوں کے اوپن انفرادی مقابلے میں جھنگ کے مبشر نذر نے گولڈ، راولپنڈی کے ارسلان نے سلور اور جھنگ کے ذیشان نے برائونز میڈل جبکہ خواتین کے انفرادی مقابلوں میں بہاولپور کی سحرش نے گولڈ، حنا نے سلور اور جھنگ کی فروا نے برائونز میڈل جیت لیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودھا ندیم محبوب نے اے سی جی فاروق حیدر اور ڈی او سپورٹس منظر شاہ کے ہمراہ جیتنے والے آرچرز اور آفیشلز میں ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کے انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر کمشنر ندیم محبوب نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں آرچڑی سمیت تمام کھیلوں کا بڑا ٹیلنٹ ہے اور ایسے شاندار مقابلوں سے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ بھی کھیلوں کے مقابلوں کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :