بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی اور پارلیمانی پارٹی ہوگی ،میر شعیب نوشیروانی

بلوچستان بھر سے سیاسی و قبائلی شخصیات سمیت عوام بڑی تعداد میں شمولیت کررہے ہیں ، صوبائی ترجمان

اتوار 13 مئی 2018 18:10

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی ترجمان سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ انشاء اللہ وقت ثابت کریگی کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی اور پارلیمانی پارٹی ہوگی پارٹی میں بلوچستان بھر سے سیاسی و قبائلی شخصیات سمیت عوام بڑی تعداد میں شمولیت کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں مختلف علاقوں سے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرنے والے عمائدین سے خطاب میں کیا اس موقع پر پارٹی رہنما چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نورالدین نوشیروانی،میر عبداللطیف نوتیزئی،میر ذولفقار نوشیروانی ،حاجی نور احمد ملازئی،سید غلام جیلانی،میر عاقل سیاپاد ودیگر رہنماء موجود تھے میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہے اس پارٹی میں بلوچستان بھر سے اعلیٰ اور تجربہ کار سیاسی و پارلیمنٹری شخصیات ،قبائلی عمائدین ،نوجوان اور عوام بڑی تعداد میں شامل ہورہے ہیں پارٹی کی قیادت بھی عوام دوست رہنما کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک پرامن پڑھا لکھا اور خوشحال بلوچستان دیکھنا چاہتی ہے انشاء اللہ الیکشن میں ہماری پارٹی بھرپور اکثریت حاصل کرکے حکومت سازی کریگی اور انشاء اللہ بلوچستان کی تقدیر اور بدل ڈالینگے انہوں نے کہا کہ خاران سے عمائدین کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑینگے غمی خوشی اور دکھ درد میں اپنے عوام کے ساتھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مختصر سی مدت میں ریکارڈ عوامی فلاح سے متعلق کام کیئے ہیں پہلی دفعہ انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو غریب لوگوں اور سائلین کیلئے کھول دیا اور ہر ہفتے میں کھلی کچیری لگاکر ہزاروں غریبوں کی مدد اور دادرسی کی اور اسی طرح کوئٹہ شیر سمیت بلوچستان کے مسائل و مشکلات کا خاص توجہ دیکر یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک عوام دوست رہنما ہیں کاش انھیں زیادہ عوامی خدمت کا موقع ملتا میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور اسکی کابینہ ٹیم کو عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی کو پانچ سالہ مینڈٹ ملا تو بلوچستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔